اہم خبریں

ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی( نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو اس احتجاج کی دعوت خود جا کر دیں گے، میں پی پی پی سے بھی کہوں گا کہ اگر آپ سندھ میں حکومت چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیجیے۔ ہم نو جنوری کو احتجاج کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں، انتخابات کی تیاری کریں، اگلے خود ہی راستہ چھوڑ دیں گے، ہم آج رات سے ہی دعوت کا کام شروع کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پری پول رگنگ ہو چکی ہے،ہم جعلی مردم شماری اور بوگس ووٹر لسٹوں والے انتخانات نہیں چاہتے۔

متعلقہ خبریں