اہم خبریں

وفاقی کابینہ کی توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری، فوری نافذ العمل ہوگا، شادی ہال رات 10 بجے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کی سفارش پر توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اس پلان کے مطابق شادی ہال رات 10 بجے بند ہوجائیں گے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند، یکم جولائی 2030 سے پرانے بلبوں اور غیر موثر پنکھوں کی تیاری پر پابندی ہوگی، توانائی بچت پلان پر عمل سے تقریبا 200 ارب جبکہ ای بائیکس کے استعمال سے سالانہ 3 ارب ڈالر پیٹرول کی بچت ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر کے تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے اور تمام اداروں کو سولرائزیشن پر متنقل کیا جائے۔ وہ منگل کو یہاں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر بجلی انجنیئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں سولرائزیشن پر چل رہے ہیں،ہم آج وطن عزیز کو اس پر لانے کے لئے کوشش کررہے ہیں، ہم نے اپنا لائف سٹائل باقی دنیا سے الگ رکھا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں دفاتر اور مارکیٹس بند ہونے کا ایک مقررہ وقت ہے لیکن پاکستان کا معمول بالکل مختلف ہے، یہاں پر مارکیٹس آدھی رات تک کھلے رہتے ہیں اسی طرح دفاتر کا بھی یہ ہی حال ہے، 365 دن اللہ تعالی کی عطا کردہ روشنی موجود ہے جو کہ دنیا کے مختلف خطوں میں میسر نہیں ہے لیکن ہم اس سے استفادہ حاصل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج علامتی طور پر وفاقی کابینہ اجلاس میں کوئی لائیٹ نہیں جل رہی تھی، تمام پردے ہٹا دیئے گئے جس سے سورج کی روشنی کھڑکیوں سے آرہی تھی جو ضرورت سے بھی زیادہ تھی، ہمارے گھروں کے ڈھانچوں میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے، گھر روشن ہونے چاہیں، دین اور قوم کی ضروریات بھی یہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں میں استعمال ہونے والی بجلی میں 30 فیصد کمی لائی جائے، تمام دفاتر میں برقی آلات کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کی سفارش پر توانائی بچت کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس توانائی بچت پلان کے نکات میں ملک بھر میں تمام شادی ہال رات 10بجے بند ہوجائیں گے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہوجائیں گی، ملک بھر کے تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں سیر حاصل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شادی ہال اور مارکیٹیں نئے اوقات کار کے مطابق بند ہونگی تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھے یکم جولائی سے 2030 کے بعد فیکڑیوں میں تیار نہیں کیے جاسکیں گے۔بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی جس سے 15 ارب کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران 29 ہزار میگا واٹ بجلی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمیوں میں جو اضافی بجلی استعمال ہوتی ہے اس میں 5 ہزار میگا واٹ ائیر کنڈیشنر،12 ہزار میگا واٹ پنکھوں پر استعمال ہوتی ہے، گرمی سے بچنے کے لئے 18 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں،وقت مارکیٹ میں 60 تا 80 واٹ بجلی استعمال کرنے والے موجود ہیں، ان کے استعمال کی طرف جانا ہوگا، دنیا میں تو 40 واٹ کے پنکھے پر ہیں۔ یکم جولائی 2030 سے پرانے بلبوں کی پیدوار پر پابندی ہوگی جبکہ ان پر اضافی ڈیوٹی بھی عائد ہوگی، اس سے 22 ارب کی بچت ہوگی۔ غیر موثر آلات پر پابندی ہوگی جبکہ تمام سرکاری ادارے موثر آلات خریدیں گے۔ ملک بھر میں ہاؤسنگ کے شعبے میں بچت متعارف کرائی جارہی ہے،بلڈنگ کوڈز میں بھی ایسے اقدامات لازمی یقینی بنائے جائیں گے، پرانی عمارتیں دیکھیں جو کئی سو سال کے بعد بھی قائم ہیں لیکن بعد میں بننے والی عمارتیں بہتر نہیں ہیں۔ گیزر میں کونیکل بیفلز لازمی قرار دیا گیا ہے،ایک سال میں تمام گیزر نصب کیے جائیں گے اس سے گیس کم خرچ ہوگی اس سے 92 ارب کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 100 فیصد سٹریٹ لائٹس آف نہیں ہونگی اس سے 4 ارب کی بچت ہوگی، ملک بھر میں ای بائیکس متعارف کرائی جارہی ہیں تا کہ 3 ارب ڈالر کا پیٹرول سالانہ استعمال ہورہا ہے،اس کو ختم کرنے کے لئے بتدریج ای بائیکس لارہے ہیں، لوگوں کو ای بائیکس پر منتقلی کے لئے فنانسنگ فراہم کریں…

متعلقہ خبریں