Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی عدالت نے رجسٹرار آفس سے درخواست پر اعتراض عائد کرنے کی وجوہات طلب کر رکھی ہیں عدالت نے درخواست دوسری بار دائر کرنے کی وجوہات بھی طلب کر رکھی ہیں جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرینگے درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئیئی شیخ رشید اور سراج الحق کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن سے چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی اور نااہل قرار پائے۔اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے،نواز شریف کی نااہلی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی،شیخ رشید اور سراج الحق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا،عدالت چیئرمین پی ٹی آئی ،شیخ رشید اور سراج الحق کو نااہل قرار دے۔