پاکستان کا ڈیفالٹ کا خدشہ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا بڑا انتباہ جاری

لندن(اے بی این نیوز)سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرکا کہنا تھا کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا توقوم سخت مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں’’پاکستان کے معاشی بحران کی جڑ کیا‘‘ پرسیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات چند مہینوں سے بہتر نہیں جس پر تشویش ہے، جن مالی اداروں پر ہمارا انحصار ہو ان سے تعلقات تعمیری ہونے چاہئیں۔رضا باقر نے مزید کہا کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو مشکل ہوجائے گی اور یہ ایک طویل مرحلہ ہوگا۔