اہم خبریں

پمزدوبارہ وزارت قومی صحت کا ذیلی ادارہ بن گیا،صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پمز بل 2022 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔اکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 کی منظوری سے پمزاسپتال دوبارہ وفاقی وزارت قومی صحت کا ذیلی ادارہ بن گیا۔ پمزاسپتال کی خود مختار ادارے کی حیثیت ختم ہوگئی۔بل کے تحت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) اسپتال کے تمام میڈیکل و نان میڈیکل ملازمین کی سول سرونٹ حیثیت بحال ہوگئی۔خیال رہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ نےآئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا۔

متعلقہ خبریں