کراچی انتخابات کا معاملہ ، 32 پی ٹی آئی اراکین شامل نہ ہوئے، پارٹی قیادت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی (نیوزڈیسک) میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب ، پی ٹی آئی کے32ارکان شامل نہ ہوئے، پی ٹی آئی قیادت نے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نہ آنے پر تحقیقات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نو ٹیفکیشن جاری کردیا ،آج شام 5بجے تحقیقاتی رپورٹ پارٹی کے صوبائی صدر کے حوالے کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی تحقیقات کمیٹی میں خرم شیر زمان،ارسلان گھمن،سعید آفریدی، راجا اظہر، ڈاکٹر شہاب امام، عطاء اللہ خان ، آفتاب جہانگیر ،فہیم خان اور ایڈووکیٹ شجاعت علی شامل ہیں ۔