اہم خبریں

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جے یو آئی کی جانب سے ناسازی طبیعت کے باعث مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے کارکنوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں مگر اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے۔

متعلقہ خبریں