اہم خبریں

پاکستان ڈیفالٹ کی جانب جارہا ہے لیکن حکومت کو صرف اپنی چوری چھپانے کی پڑی ہے، قاسم سوری

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی جانب جارہا ہے لیکن حکومت کو صرف اپنی چوری چھپانے کی پڑی ہے۔ حکومت پارٹی رہنماؤں کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیلوں میں رکھنا چاہتی ہے، اب حکومت اعظم سواتی کی رہائی میں سستی کریں گے۔اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی عدالت عالیہ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھا۔

متعلقہ خبریں