اہم خبریں

عمران صاحب پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا آپ کا پلان فیل ہوگیا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے2021 سے اپریل 2022میں جو کیا وہ عمران خان کو آج یاد آرہا ہے؟جنرل باجوہ تمہارے خلاف پلان بنارہا تھا تو پھر تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں دی ؟ جنرل باجوہ تمہارے خلاف پلان بنارہا تھا تو اسے بہترین سپہ سالار ہونے کا تمغہ کیوں دیا؟تمہیں معلوم تھا کہ یہ احتساب کے خلاف ہیں تو پھر قوم کو اُس وقت کیوں نہیں بتایا؟ عمران خان صاحب ملک کیساتھ 2018 سے لیکر اپریل 2022 میں جو ہوا وہ بھی یاد کریں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے،عمران صاحب پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا آپ کا پلان فیل ہوگیا ،فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور اور قومی مفادات بیچنے والا کہہ رہا ہے میں نے کیاکیا ؟پہلے کہتے تھے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے ، اب کہتےہیں کہ مجھے گرمیوں میں پتہ چل گیا تھا، جس پر تم نے چوری کا الزام لگایا، اُس نے40 سال کا حساب دیا ،عمران خان کسی ایک سیاسی مخالف کیخلاف ایک ثبوت پیش نہ کرسکے ،عمران خان اپنے 4 سال کا حساب دیں ۔

متعلقہ خبریں