حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پی کو سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب کون اس غیر سنجیدہ حکومت کے ساتھ بیٹھے گا، طالبان لیڈر شپ صرف عمران خان کی عزت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف ہمارا مسئلہ نہیں پاکستان کا ہے، معیشت کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے آپس میں ملنے سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، لگتا ہے ایم کیوایم کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے ، کراچی کے لوگوں کو پتا ہے یہ سب لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں۔