اہم خبریں

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل کامعاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 دستخط کئے بغیر واپس بھجوادیا تھا۔جس کے بعد حکومت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل منظور ہونے کے بعد توثیق کیلئے دوبارہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔آئین کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے منظور کردہ بل پر صدر مملکت نے دس روز میں دستخط نہ بھی کیے تو یہ بل صدارتی توثیق کے بغیر ہی از خود ایکٹ بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں