اہم خبریں

ایم کیوایم وفاق میں اتحادی ہےاسے ساتھ لیکر چلنا ہے،سابق صدر مملکت آصف زرداری

کراچی( نیوز ڈیسک )سابق صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت پی پی کی سندھ حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ ایم کیوایم وفاق میں اتحادی ہے، وزیراعظم نے بھی رابطہ کیا، ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ ایم کیو ایم قیادت کو آنے دیں بات کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، مشیرقانون مرتضی وہاب، سعید غنی ناصر شاہ اجلاس میں شریک ہوئے۔آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایم کیو ایم من پسند حلقہ بندیاں چاہتی ہے، قانونی تقاضے کے تحت حلقہ بندیاں تبدیل کرنے وقت لگے گا۔

متعلقہ خبریں