اہم خبریں

کرکٹ میں جوا ،چندے میں خورد برد اور سیاست میں گالی عمران خان کی پہچان ہے ، پلوشہ خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنماپیپلزپارٹی سینیٹرپلوشہ خان نے کہاہے کہ کرکٹ میں جوا ،چندے میں خورد برد اور سیاست میں گالی عمران خان کی پہچان ہے ، آصف زرداری نے جمہوری عمل سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا،پیر کو رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے مسرت جمشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مسرت جمشید اپنے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ کرکٹ میں جوا ،چندے میں خورد برد اور سیاست میں گالی عمران خان کی پہچان ہے ،انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے جمہوری عمل سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کے12 موسم جیل جانے کے بعد شروع ہونگے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کے لیے کینسر ثابت ہوئے، پوچھتی ہوں کہ بھارت، یہودیوں اور دیگر ممالک سے فنڈز کیوں لیے؟پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ مرحوم ڈاکٹر اسراراحمد، حکیم سعید شہید اور مرحوم ایدھی صاحب فتنے کی سازش سے پردہ اٹھا چکے تھے۔اُن کا کہنا تھاکہ 2018 کا انتخاب تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی زدہ الیکشن تھا، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو سی پیک کا منصوبہ بیٹھ گیا۔

متعلقہ خبریں