اہم خبریں

اپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں میںاپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پنجاب اسمبلی میں میںاپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی،اس سے قبل اپوزیشن نے وزیر اعلی ٰپنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے تحریک عدم اعتماد کی تحریک وصول کی تھی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اسمبلی رات دیر تک آفس میں کام کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں