اہم خبریں

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کررہے ہیں،مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وہ حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملکی معیشت تباہ کی ۔حلقہ میں سوئی گیس کے منصوبوں پر جلد کام شرو ع کیاجائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرواناان کامشن ہے۔ جب بھی موقع ملا اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور اسی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں۔سوموار کو ایبٹ آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ہفتہ وار پبلک ڈے پر آئے ہوئے حلقہ کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے اور انہیں ریلیف دیا جائے ، ہم نے گزشتہ آٹھ ماہ میں عمران خان اینڈ کمپنی کا گند صاف کرنے کی کوششیں کیں اور اب دوبارہ ترقی کی منازل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کا ہوگا۔ عوام نے جھوٹ بولنے والے نیازی کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں