اہم خبریں

فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔یاد رہے کہ دوہری شہریت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2018 سے 5 سال کے لیے نااہل کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں