اہم خبریں

پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ہیںناصر موسیٰ زئی

پشاور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں،عمران خان نے نے 2018ء میں ہمیں سبز باغ دکھائے تھے۔ انہوں نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا، پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں ہیں،پی ٹی آئی کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ہیں، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے 2 روز قبل واٹس ایپ پر مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا تھا، ریاستِ مدینہ کی سوچ پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا، مگر ریاست مدینہ والے کام وہ نہ کر سکے، یہ کام علماء ہی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں