اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا ۔اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،جس میں بجٹ 24-2023ء کی تجاویز پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے،ذ رائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا ، اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 مئی اور 7 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی ۔















