اہم خبریں

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا: سراج الحق

لاہور(اے بی این نیوز  ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں، روس پاکستان میں آجاتا تو حکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کا کسان پریشان ہے، خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں، جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

متعلقہ خبریں