Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

رواں مالی سال 23-2022 میں صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا 1.4فیصد خرچ کیا گیا ، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )رواں مالی سال 23-2022 میں صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا 1.4فیصد خرچ کیا گیا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں جاری کردہ اقتصادی سروے میں صحت کے شعبہ کے حوالے سے کہا کہ مالی سال 2021 کے ایک فیصد کے مقابلے میں مالی سال 2022 کے دوران صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا 1.4فیصدخرچ کیا گیا ۔ موجودہ حکومت نے مستقبل میں کورونا طرز پر کسی بھی وبائی امراض اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جس کے تحت وبائی امراض کے لئے ایک مربوط نظام کے تحت لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلابوں سے صحت کے کئی مراکز اور ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا، حکومت متاثرہ صحت کے مراکز کی بحالی کے لئے پرعزم ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق ان مراکز کی تعمیر نو کے لئے 40294 ملین روپے یعنی 187.6 ملین ڈالرز درکار ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران این ڈی ایم اے نے 20 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ مچھر دانیاں، 7300 ہائی جین کٹس ، 200 126 خوراک کے پیکٹس ، 18860 ابتدائی طبی امداد کے لئےکٹس اور دیگر سامان سمیت زندگی بچانے والی 350 جیکٹس بھی فراہم کیں۔ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے کئے این ڈی ایم اے کی جانب سے 7376 ٹن سامان جس میں خیمے، گرم کپڑے، خوراک اور دوائیاں فراہم کی گئیں۔