وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا، اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 24-2023ء کی تجاویز پیش ہوں گی۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔