اہم خبریں

کراچی سے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )کراچی سے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، کراچی سے رواں سال کا پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ضلع شرقی سے رپورٹ ہوا ہے۔ماحولیاتی نمونہ 15 مئی کو سہراب گوٹھ سے لیا گیا تھا۔پاکستان پولیو پروگرام پولیو وائرس کو جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع تک محدود کرنے میں کامیاب رہا ہے، رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے
مثبت ماحولیاتی نمونے لاہور، ہنگو، پشاور، ڈی آئی خان اور بالائی جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں