اہم خبریں

تھانہ آبپارہ میں درج 2کیسز میں شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز)تھانہ آبپارہ میں درج 2کیسز میں شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سابق وزیر داخلہ کو 8 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی،شیخ رشید نے ٹویٹ میں کہا ،،سیاسی اونٹ کس ‏کروٹ بیٹھےگا،20جون تک اہم سیاسی فیصلےہوجائیں گے،یہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلیں ہوگاوہی جواللہ ‏کومنظورہوگا، جو معیشت زرداری جیل میں پڑھ کر آیا وہ 14مہینے کہاں تھی،منصوبہ سازوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،قوم الیکشن کے روز پی ڈی ایم سے انتقام لے گی۔

متعلقہ خبریں