اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مالیاتی خسارہ گزشتہ سال4.9کے مقابلے میں 4.6فیصد رہا،صوبائی اور وفاقی محصولات میں 16.5فیصد اضافہ ریکارڈ،اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2022-23میں 5ہزار617ارب 70کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، نان ٹیکس ریونیو میں 25.5فیصد اضافہ ریکارڈ،،حکومتی اخراجات میں 18.7فیصد اضافہ ریکارڈ،حکومتی اخراجات روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بڑھے،ایف بی آر نے6ہزار210ارب 10کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا،مالی سال 2022میں شرح سود پونے 7فیصد بڑھائی گئی پاکستان اسٹاک ایکس چیج میں 3.7فیصد کمی ریکارڈ، مہنگائی کی شرح میں 29.2فیصد اضافہ ہوا۔















