اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری کی سینیٹر محمد قاسم خان مرحوم کی رہائش گاہ آمد،آصف زرداری نے سینیٹر محمد قاسم خان مرحوم کے بیٹے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان علی جعفر خان سے ملاقات کی،آصف زرداری نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی،کاظم خان کے خاندان کو پارٹی کی مستقبل کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔















