کسان اتحاد کا اسلام آباد میں احتجاج

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )کسان اتحاد کا اسلام آباد میں احتجاج، مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنےکا اعلان،کسانوں کا یوریا کھاد کا ریٹ 1800 روپے، ڈی اے پی کا ریٹ 6000 مقرر کرنے کا مطالبہ،واپڈا کے ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکس ختم کرنے ،معاہدے کے مطابق بجلی کا یونٹ 12.70 پیسے کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔