اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا چیئرمین سی ڈی اے کا ذمہ دار افسران کے خلاف فوری ریکوری کا مقدمہ بھی درج کرانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کو موضع نون کے حقیقی متاثرین کی ایکوائر شدہ زمین کے معاوضے کی عدم ادائیگی کی شکایت موصول ہوئی تھی.
چیئرمین سی ڈی اے نے حقیقی حق داروں کی شکایت پر دو رکنی انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا. انکوائری کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کے بعد قرار دیا کہ سی ڈی اے لینڈ پیمنٹ سیکشن نے زمین کا معاوضہ حقیقی متاثرین کے بجائے دیگر افراد کو ادا کیا.حقیقی متاثرین کو عدم ادائیگی کی وجہ سے اتھارٹی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے فراڈ ایکٹ کے تحت ذمہ دار اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا.چیئرمین سی ڈی اے نے ذمہ ڈار ٹھرائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف فوجداری مقدمے علاوہ ریکوری کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا.















