Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ، مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آبا د (    )معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ، مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان کے کے الیکٹرک نجکاری کیس میں ریمارکس،، چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق3 سے متعلق 2 قوانین بنائے ہیں ۔ وکیل درخواست گزار کی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر نے کی استدعا۔ ، چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ججز دستیاب نہیں ہوں گے، ،آپ ہدایات لے لیں، کل کیس سنیں گے۔