کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد امیدوار ہونگے، میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا جبکہ فریال تالپور نے میئر کراچی کے لیے نجمی عالم کا نام تجویزکیا تھا۔ گڈاپ کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کےلیے جام محمد جوکھیو امیدوارہونگے جبکہ ملیر کے لیے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اورنائب چیئرمین کےامیدوار مزمل شاہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہونگے، سہراب گوٹھ کے لیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے میئرکراچی اورڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔















