اہم خبریں

سی پی او کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹس

راولپنڈی(اے بی این نیوز     )9 مئی پرتشدد واقعات پر درج مقدمات کا معاملہ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے، سی پی او نے کہا کہ پولیس افسران نے پیشہ وارانہ انداز میں مقدمات کی تفتیش کو آگے بڑھایا،جلاؤ گھیراؤ اور شرپسندی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اہم کیسز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر افسر و جوان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفط اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ خبریں