اہم خبریں

جی ایچ کیو حملہ مقدمہ میں ملزمان کیخلاف راولپنڈی پولیس نےگھیرا تنگ کر دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)جی ایچ کیو حملہ مقدمہ میں ملزمان کیخلاف راولپنڈی پولیس نےگھیرا تنگ کر دیا، مزید 35 ملزمان کو شناخت پریڈ کے زریعے پہچان لیا گیا ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ۔ر پی او راولپنڈی آفس کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 400 ہو گئی ۔مذکورہ 400 ملزمان پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ ریجن بھر میں 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 700 سے زائد ہے ۔ جن ملزمان کو ابتک گرفتار کیا گیا انکی شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے ۔9 مئی واقعات میں راولپنڈی ضلع میں 18 مقدمات درج ہوئے ۔ 15 مقدمات دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ۔

متعلقہ خبریں