اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اردن کے وزیر خارجہ ایمن حسفادی سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے شاندار میزبانی پر عمان میں مہمانداری پر شکریہ ادا کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسائل اور مختلف شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بات ہوئی،پاکستان اور اردن کے تعلقات برادرانہ اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔















