اہم خبریں

کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ الیکشن کافیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔

متعلقہ خبریں