اہم خبریں

بلوچستان عوامی پارٹی کےبانی رہنما سینٹر سید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سیدحسین ہاشمی پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کےبانی رہنما سینٹر سید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سیدحسین ہاشمی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیزخان جمالی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سنیٹر سید سعید ہاشمی کے فرزند سید حسنین نے اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری سنیٹرلالا روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندخان جوگیزئی اور دیگر صوبائی عہدیدار بھی موجود تھے۔بلوچستان کی اہم سیاسی جماعت(باپ)پارٹی کے اہم رہنما وپارٹی کے سرکردہ سرگرم رکن نےموجودہ سیاسی حالات کومدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگی کو(باپ) پارٹی سےالگ کرلیا اور اپنے مستقبل کے سیاسی راستے پیپلز پارٹی سے وابسطہ کرلیے۔ باپ پارٹی بلوچستان کےحسنین ہاشمی سیاسی گھرانے سےتعلق رکھتے ہیں اوران کو بلوچستان کی سیاست میں بہت اہم مقام حاصل ہے سیاسی حلقے انہیں بلوچستان کی سیاسی برادری میں بڑی قد آور شخصیت سمجھتے ہیں۔حسین ہاشمی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرجنگیز جمالی اورجنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کرکیا۔ شمولیت کے وقت جنگیزجمالی صوبائی صدر پی پی پی پی نےکہا کہ حسین ہاشمی کے والد سید احمد ہاشمی ایک سنئیر سیاستدان اوران کے ساتھ پرانا تعلق ہے،حسین احمدہاشمی کوپیپلز پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ بلوچستان کے لئے آج بہت اہم دن ہے کہ ایک بڑے گھرانے سےتعلق رکھنے والی نوجوان قیادت نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سےبلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ اس موقع پر حسین ہاشمی نے کہاکہ آصف علی زرداری وہ واحد لیڈرہیں جو ملکی و غیر ملکی سیاست پرگہری نظر رکھتے ہیں جن کا وژن صرف و صرف پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہےمیں نے اپنے قائد آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرادری سمیت صوبائی وقومی قیادت کے ساتھ عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہےاوراس خدمت کے سفر کو بخوبی نبھائیں گےاوربلوچستان کی عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہےجو پورے ملک کی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ و خوشحالی کی ضامن ہے۔ حسین ہاشمی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ خبریں