مدینہ منورہ (اے بی این نیوز)پی آئی اے کی158 پروازوں سے 40 ہزار 781 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،18 حج گروپ آپریٹرز کے ساتھ 1 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ کی سہولت کیلئے معاونین اور طبی عملے پر مشتمل 522 ملازمین سعودی عرب میں موجود ہیں،،عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔















