لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں افسوسناک واقعہ، آٹے کی پیٹی سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک کی اسلام آباد کالونی سے دو نامعلوم بچوں کی آٹے کی پیٹی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی ہیں جو دو دن سے لاپتہ تھے، والدین نے تھانے میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروا رکھی تھی۔واضح رہے کہ پولیس نے اس بات کا اظہار نہیں کہا کہ یہ قتل ہے یا حادثہ،بچوں کو کسی نے قتل کیا یا بچے کھیلتے ہوئے آٹے کی پیٹی میں جا گھسے تفتیش اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ،جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل ساجد کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے مختلف پہلوؤں پر شاہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔















