پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔















