اہم خبریں

جعلی بھرتیوں کا الزام،سیکرٹری پنجاب اسمبلی ممتاز حسین گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی ممتاز حسین بابرکوگرفتارکریا،محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ممتاز حسین نے پرویز الٰہی کے ساتھ ملکر جعلی بھرتیاں کیا،واضح رہے کہ رائے ممتاز حسین سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے طور پر کام کر رہے ہیں ،اس سے قبل رائے ممتاز حسین بابر پنجاب اسمبلی میں بطور ڈائریکٹر جنرل پالیمانی امور اینڈ ریسرچ کام کرتے رہے ہیں،رائے ممتاز حسین بابر اس سے قبل ریگولر سیکرٹری اسمبلی کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی عدم موجودگی کی بنا پر رائے ممتاز حسین بابر کو سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں