اہم خبریں

چمن میں ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،فائربریگیڈاورریسکیوعملہ روانہ

چمن (نیوزڈیسک)چمن کے قریب افغان سرحدی علاقے میں ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہر کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوبلوچستان کے ضلع چمن کے افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس کے شعلے میلوں دور تک دکھائی دیئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہر کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ریسکیو رضا کار ویش منڈی لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں