اسلام آبا (نیوز ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام عدم استحکام کاشکار ہیں،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے،خیبر پختونخوا کے ابتر معاشی صورتحال اور کرپشن پر تشویش ہے،خیبر پختونخوا حکومت نے 900ارب روپے کے قرضے لے کر غریب صوبے کو مقروض کیا ،خیبر پختونخوا میں اب تک کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بنایا جاسکا،خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اس کا حساب دینا ہوگا،بی آر ٹی ،مالم جبہ ،آٹا اور چینی اسکینڈلز کیس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں ملوث لوگوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،ہیلی کاپٹر بل عمران خان کو نیب مقدمے سے بری کرنے کے لئے بنایا گیا،ذاتی مفاد کیلئےبنائے گئے ہیلی کاپٹر بل کی مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات دن رات بدلتے ہیں،اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکلا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے 4سال سی پیک منصوبے کو التوا میں رکھا،دوصوبائی حکومتوں کے وسائل عمران خان پر خرچ ہورہے ہیں،عمران خان ملک کو ڈبونے کیلئے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتا ہے،آٹے کی قیمت فوری طور پر کم کی جائے،توشہ خانہ سے توپ خانے تک کوئی چیز محفوظ نہیں،مہنگائی کی دلدل میں پھنسنے کااندازہ نہیں تھا۔