اہم خبریں

2023 پوری قوم اور ملک کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےپوری قوم کو نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2023 پوری قوم اور ملک کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2023 میں بھر پور اقدامات کریں گے ، 2023 میں بھی ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیلئے مزیز مربوط اقدامات کیے جایں گے۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو 2023 کا نیا سال مبارک ہو، سیلاب متاثرین کیلئے دعا ہے کہ 2023 ان کیلئے دن رات خوشیاں لائے،دعا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات آسان ہوں ،سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قوم کبھی بھی غافل نہ ہو ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2023 میں بھر پور اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں ملک بھر بد ترین سیلاب آیا جس سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ،2022 سے ہیلتھ کے شعبے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھی ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیلئے مزیز مربوط اقدامات کیے جائیں گے ،گزشتہ سال میں پی ایم سی ایم ٹی آئی اور پاکستان نرسنگ کونسل کا قانون پاس ہوا ،میڈیکل ایجوکیشن کی بہترین کیلئے بھیر پور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ،نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،صحت کے شعبے میں ہونےوالی اصلاحات کے اثرات 2023 میں نمایاں نظر ئیں گے ،ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر ترین اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط حکمت کے تحت کام کیا جارہا ہے ،بارڈ اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان کے ادارے کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ،جس قدر اس ادارے کو مضبوط بنایں گے عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام انٹری پوانٹس کو مضبوط بنایا جارہا ہے ،صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے دن رات کوشاں ہیں ۔

متعلقہ خبریں