فواد چوہدری نے ٹوئٹراکائونٹ سے عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی

لاہور(اے بی این نیوز) سابق مرکزی رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوادچوہدری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں۔اس سے قبل فواد چوہدری نے عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی۔ دوسری طرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لکھا ہوا ہے۔