اہم خبریں

جمال اکبر انصاری بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہو گئے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال اکبر انصاری نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے ،شہدا کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،کوئی بھی پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا،ان کاکہناتھا کہ میں 9 مئی کے واقعات سے مکمل طور پر لاعلم تھا ،یہ کیوں ہوا، کیسے ہوا، میری سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء جمال اکبر انصاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا پی ٹی آئی رہنما کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واپس لے لئےجمال اکبر انصاری پی ٹی آئی کے سابقہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

متعلقہ خبریں