لاہور( اے بی این نیوز ) اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہردی پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرکے2جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے دو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پہلاوارنٹ 25مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کیا گیا جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نےدوسرا وارنٹ 26مئی کو جاری کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئیہے۔















