اسلام آباد (اے بی این نیوز)نومئی کی آڑ میں ہونیوالا ظلم و ستم بند کیا جائے، فرخ حبیب نے کہا ظلم کرکے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جاسکتا ، قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک فوری طور پر بند ہونا چاہیے اس طرح کے اقدامات سے عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کی طرح ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے ، حکومت کچھ بھی کرلے عوام کے دلوں سے عمران خان کو نہیں نکال سکتے ۔ ملک تباہ ہو رہا ہے اور حکومت بدترین انتقام میں مصروف ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے۔















