اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر،وقار مجروح کرنے والے معافی کے مستحق نہیں،پاکستان شہداء کی قربانیوں کا مقروض،نفرت کی سیاست معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے،سب مل کر سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے کام کریں، وہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر نکالی جانی والی شاندار پارٹی ریلیوں پر دلی مسرت ہوئی، تمام صوبائی قیادتوں ، پارٹی ونگز کے سربراہوں ، تنظیمی عہدے داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی کارکرگی قابل فخر اور محنت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،مسلم لیگ میں شمولیت کے خواہش مند سیاسی اکابرین سے بات چیت اورانکی ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہوم ورک کیا جائے، مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں مگر میری ہمیشہ ترجیح نظریاتی اور مخلص کارکن ہی رہیں گے ۔















