اہم خبریں

موجودہ مالی سال میں پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) موجودہ مالی سال میں پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی،گزشتہ مالی سال 1766 ڈالر تھی،ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی،ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی،سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہوکر341.6 ارب ڈالر پر آگیا،صحت کے شعبے میں 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 8.49 فیصد رہی،تعلیم کے شعبے میں 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے10.44 فیصد رہی،انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر ہو کر 6.93 فیصد رہی،فوڈ سروسز،ہوٹلز،ریسٹورنٹس سیکٹر نے بھی 4.1 فیصد کا گروتھ ٹارگٹ پورا کر لیا،ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج کی کارکردگی ہدف سے بہتر 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،ہول سیل اور ری سیل سیکٹر 6.5 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہ کرسکا، منفی 4.4 فیصد رہی،پبلک ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی منفی رہی، 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 7.76 فیصد رہی،انشورنس سیکٹر کی کارکردگی 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے منفی 3.82 فیصد رہی،تعمیرات کا شعبہ 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 5.5 فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں