اہم خبریں

پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں فٹ بال ٹرائلز کی رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا،شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں فٹ بال ٹرائلز کی رجسٹریشن کا آغازکردیا گیاہے جس میں لڑکوں کیساتھ ساتھ لڑکیاں بھی حصہ بنیں،کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز میں سیاست ہے ،نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کھیلوں کے میدانوں کا آباد کرنا ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور ان کو با اختیار شہری بناناتھا، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیے گئے، لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، انٹرن شپس پروگرام شروع کیے گئے۔ وہ ننھے پودے جو آج سے 10 سال پہلے لگائے تھے ،آج وہ پھلدار درخت بن چکے ہیں۔ان 10 سالوں میں لاکھوں نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج 2023 میں شہباز شریف کی قیادت میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام میں مزید توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال لیپ ٹاپ سکیم کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے تخلیقی آئیڈیاز کو فروغ دینے کے لئے نیشنل اینویشن پروگرام شروع کیا گیا ، جس میں 3ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا۔نیشنل اینویشن پروگرام کے ذریعے100طلبا کو مالی معاونت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اِن 100 میں سے صرف 5 لوگ بھی اگر بین الاقوامی سطح پر سٹارٹ اپ یونیکون بن جائےتو پاکستان کے لئے یہ بہت ہی قابلِ فخر بات ہے۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں میں نوجوانوں کو ملک کی ایک سیاسی جماعت نے غلط راہ دیکھائی اور نوجوانوں میں نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی کو فروغ دیا گیا۔ 9 مئی کو جو واقعہ رونما ہوا وہ قابل افسوس ہے۔انہوں نےکہا کہ ان کی نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ وہ مثبت سوچ سے آگے بڑھیں کیونکہ یہ ملک آپ ہی کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں 54 ہزار بچوں کو مختلف کھیلوں کا حصّہ بنایا جا چکا ہے۔ ملک بھر کے 25 ریجنز میں ہاکی کے ٹرائلز کروائے جا چکے ہیں جن میں ہزاروں مرد و خواتین نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ اسی طرح پاکستان کے 28 ریجنز میں والی بال ٹرائلز منعقد کروائے گئے ۔ پورے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ کروایا گیا۔ہاکی اور والی بال کی صوبائی لیگ کروانے جا رہے ہیں،نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے بعدتربیتی کیمپس لگائے جائینگے۔فٹبال کے ٹرائلز ملک کے 30 شہروں میں لینگے،یوتھ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پرائم منسٹرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں فٹ بال ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر کے 25 ریجنز میں ٹرائلز کروائے جائیں گے ۔یہ ٹرائلز جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ملک بھر سے فٹبال میں دلچسپی رکھنے والے تمام نوجوان ان ٹرائلز میں حصہ لیں ۔ فٹبال کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،نوجوان بچے بچیاں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کی ویب سائٹwww.pmyp.gov.pkپر جا کر ٹرائلز کے لئے خود کو رجسٹر کرائیں اور فٹ بال ٹرائلز کا حصہ بنیں۔بچیاں بھی الگ ٹرائلز میں حصہ لیں،ہاکی اور فٹبال میں بچیاں آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز میں سیاست ہے،ہاکی کے ٹرائلز روکنے پڑے،والی بال اور فٹبال کیلیئے ایک آزادانہ سیلیکشن اور ما نیٹرنگ کمیٹی بنا رہے ہیں،بزنس کیلیئے نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، بچوں کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی۔پچھلی حکومت کے دور میں کھلاڑیوں کا روزگار بند کردیاگیاتھا،شہباز شریف نے وزیر اعظم بنتے ہی سابقہ احکامات ختم کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں