اسلام آباد( اے بی این نیوز )خبردار ہوشیار کسی کا ذاتی ڈیٹا بغیر اجازت استعمال کیا تو مہنگا پڑے گا،حکومت کا شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ ،وزارت آئی ٹی نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا حتمی ڈرافٹ تیار کر لیا،ذاتی ڈیٹا کے بغیر اجازت یا غیر قانونی استعمال پر سزائیں اور بھاری جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔















