دادو ،مسلح افراد کا احاطہ عدالت میں حملہ، تین افراد کی جان لے لی

دادو(نیوزڈیسک ) دیرینہ دشمنی نے 3 افراد کی جان لے لی،کچہری پہنچتے ہی مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے تین افرادجان کی بازی ہار گئے۔ حملہ آوروں نےحملے کے بعد گرفتاری دیدی ، ہلاک شدگان میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں ، دادو کی عدالت کے احاطے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 3 مخالفین کو قتل کر دیا، حملہ آوروں نے فرار ہونے کی بجائے پولیس کو گرفتاری دیدی۔، مقتولین پولیس کی کسٹڈی میں عدالت لائے گئے تو عدالتی احاطے میں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 2 سگے بھائیوں عرفان اور محبوب سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لئے۔